تحریک انصاف کے 18رہنماوں کی تمام سفری دستاویزات بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آبا دنو مئی واقعات کا معاملہ میں تحریک انصاف کے 18 رہنماوں کی تمام سفری دستاویزات بلاک کرنے کا فیصلہ ہوا ہے،ان 18 رہنمائوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلیے نادرا کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔لاہور پولیس کے نادرا کو لکھے گئے خط کے مطابق ایف آئی اے نے ان رہنماوں کے نام نو فلائی لسٹ پر ڈال دیے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ ان رہنمائوں کو عدالتوں نے مفرور قرار دے رکھا ہے، ان میں حماد اظہر، اعظم سواتی، مراد سعید اور علی امین گنڈاپور ، میاں اسلم، احمد نیازی، جمشید چیمہ، زبیرنیازی اور مسرت چیمہ سمیت دیگرکے نام شامل ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں