تین میچ بارش کی نذر، پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ میں آخری پوزیشن کے خطرے میں

(سید جاوید حسن شاہ) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا سفر آج اختتام پذیر ہوگیا، جب کولمبو میں سری لنکا کے خلاف آخری لیگ میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ سری لنکا نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم صرف چار اوورز کے بعد ہی بارش شروع ہوگئی اور متعدد وقفوں کے بعد ایمپائروں نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا کیونکہ گراؤنڈ کھیل کے قابل نہ رہا۔
یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا تیسرا میچ تھا جو بارش کی نذر ہوا۔ قومی ٹیم نے مجموعی طور پر سات میچ کھیلے جن میں سے چار میں شکست ہوئی جبکہ تین میچ مکمل نہ ہو سکے، اس طرح پاکستان نے تین پوائنٹس حاصل کیے۔
پاکستان کی ٹیم بھارت، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ناکام رہی، جبکہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف میچز بارش کے باعث منسوخ ہوئے۔ آج ایک پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان عارضی طور پر ساتویں پوزیشن پر ہے، تاہم اگر بنگلہ دیش نے اپنا آخری میچ جیت لیا تو پاکستان ورلڈ کپ کا اختتام آخری پوزیشن پر کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں