جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں امیدوار میدان میں اتار دئیے،
اسلام آباد(غلام مرتضٰی )جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں امیدواروں کے نام فائنل کرلیے۔اسلام آباد کے تینوں حلقوں کےلئے سب سے پہلے امیدواروں کے ناموں کا اعلان جماعت اسلامی کی جانب سے ہی کی گیا ہے، اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے میاں اسلم الیکشن لڑیں گے۔میاں محمد اسلم ایک دینی و سماجی شخصیت کے طور پر اپنی پہچان رکھتے ہیں، اور اسلام آباد کے باسیوں کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک ہوتے آئے ہیں، حلقہ این اے 47 سے تاجر رہنما کاشف چوہدری امیدوار ہونگے ، کاشف چوہدری بھی اسلام آباد میں ہمیشہ میاں اسلم کے شانہ بشانہ رہے ہیں، انکی خدمات بھی اسلام آباد کے شہریوں کےلئے ڈھکی چھپی نہیںہیَں، جب کہ حلقہ این اے 48 سے ملک عبدالعزیز جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ملک عبدالعزیز نے بھی ہمیشہ جماعت، ملک ، قوم اور اسلام آباد کے رہاشیوں کےلئے خدمات قابل تعریف ہیں،سب سے اہم بات یہ ہے کہ جماعت اسلامی نے ایسے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے جو اسلام آباد کے ہی ہیں اور دکھ درد میں سب سے پہلے پہنچتے ہیں،











