جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے
کیپ ٹائون (نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔انجری کی وجہ سے کیشو مہاراج پاکستان کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز میں جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔کیشو مہا راج کا ری ہیب پروگرام ڈربن شروع کیا جائے گا، کرکٹ جنوبی افریقہ نے کیشو مہا راج کی جگہ بیورن فورچون کو اسکواڈمیں شامل کر لیا ہے۔
Load/Hide Comments












