جنوری2024 تک پی آئی اے کی نجکاری ناممکن ہے

وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے بتایا کہ8کمپنیوں میں 3ایسی ہیں جو 20 سرفہرست مالیاتی مشاورتی فرموں میں شامل ہیں، نے پی آئی اے کی نجکاری اور اسے اچھے اور برے دو اداروں میں تقسیم کے منصوبے تیار کرنے کی تجویز کیلئے پاکستان کی درخواست کا جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کی میعاد ختم ہونے تک،نجکاری کمیشن کوان کمپنیوں کی طرف سے تکنیکی اور مالی تجاویزموصول ہوئیں۔پاکستان کوپہلے مشیروں کی خدمات حاصل کرنے کے خراب ٹریک ریکارڈ اور پی آئی اے سمیت لین دین کو ترک کرنے کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے جسکی وجہ سے مالیاتی مشیر شاید دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔فواد حسن فواد نے کہا کہ پاکستان نے ٹیبل آف لیگ میکانزم کا استعمال کرتے ہوئے 25 ٹاپ فرموں کو براہ راست دستاویزات بھیجی تھیں لیکن ان میں سے صرف3 نے جواب دیا۔ان فرموں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ پی آئی اے میں اکثریتی حصص کی فروخت کیلئے لین دین کا ڈھانچہ بنانے کیلئے تجاویز پیش کریں۔ 8 میں سے 5 بولیاں ان فرموں سے موصول ہوئیں جنہوں نے مالیاتی مشیروں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وزارت ہوا بازی کے زیر انتظام عمل کے خلاف پہلے ہی درخواست دی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں