جنگ اور نقل مکانی بند کرو،غزہ میں حماس کے خلاف مظاہرے

غزہ (نمائندہ خصوصی )جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں عوامی احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ ان مظاہروں میں حماس سے سیاسی منظرنامے سے ہٹ جانے اور جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے جب اسرائیل نے علاقے میں اپنی زمینی کارروائیوں کو وسعت دینا شروع کر دیا ہے اور محصور علاقے میں قحط کا خطرہ پھیل رہا ہے۔مظاہرین نے نعرے لگائے ہم جینا چاہتے ہیں، ہم جینا چاہتے ہیں، ہمیں ایک نوالہ روٹی نہیں مل رہی، غزہ کے لوگ کہاں جائیں، جنگ اور نقل مکانی بند کرو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں