جھانوی کپور کا وڈودرا حادثے پر شدید ردعمل
ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی وڈ فلم انڈسٹری کی اداکارہ جھانوی کپور نے وڈودرا حادثے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے اپنا ردعمل دے دیا۔یہ واقعہ حال ہی میں وڈودرا میں رات 12:30 بجے پیش آیا، جس میں ایک تیز رفتار گاڑی نے دو موٹر سائیکل سواروںکو ٹکر مار دی۔ اس واقعے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوئے۔
اس دل دہلادینے واقعہ کو خوفناک قرار دیتے ہوئے جھانوی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اس المناک واقعے پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ جھانوی کپور نے اس حادثے کو خوفناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ، نہایت خوفناک اور غصہ دلانے والا واقعہ ہے۔ اس قسم کے رویے کو کوئی بھی کیسے معاف کر سکتا ہے؟اداکارہ نے مزید لکھا کہ، میں یہ سوچ کر ہی بیمار محسوس کر رہی ہوں کہ کوئی یہ سمجھے کہ وہ اس حرکت سے بچ سکتا ہے، چاہے نشے میں ہو یا نہ ہو۔












