جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 اہم رہنماؤں کو ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہونے پر دوبارہ طلب کر لیا

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 اہم رہنماؤں کو ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہونے پر دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ ان رہنماؤں میں پارٹی کے سینئر ارکان شامل ہیں، جن میں سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن، کنول شوزب، شاہ فرمان، اور اسد قیصر شامل ہیں۔جے آئی ٹی، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، ان رہنماؤں سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ تحقیقات میں یہ دیکھنا ہے یہ افراد ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہیں یا نہیں۔
چند روز قبل ، پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر ،رؤف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں، جہاں انہیں پانچ گھنٹے تک تفتیش کا سامنا کرنا پڑا۔ جے آئی ٹی نے ان افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں اور انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور میڈیا کو پولیس لائن سے کچھ فاصلے پر کووریج کی اجازت دی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں