حکومت کا قومی ایتھلیٹک ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹ میں عدم شرکت کا نوٹس

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) وفاقی حکومت نے قومی ایتھلیٹک ٹیم کو ٹریننگ سہولیات اور انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے این او سی ملنے کے باوجود شرکت نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کیلئے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن سے جواب طلب کرلیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیاکہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ایران میں منعقدہ امام علی رضا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں منتظمین کو شرکت کی تصدیق کے باوجود قومی ٹیم نے شرکت کیوں نہیں کی حالانکہ منتظمین نے ویزہ دستاویزات سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے تھے۔
فیڈریشن کے اس اقدام سے پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹس کو مقابلے کا موقع نہ مل سکا جو کئی مہینوں سے بھرپور تیاری کر رہا تھا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی گورننس پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے ہدایت کی کہ تین دن کے اندر اپنی تحریری وضاحت سے آگاہ کرے۔ ایران میں منعقدہ دو ایونٹ میں پاکستان کے بہترین سات ایتھلیٹس اور ایک ٹیم منیجر نے حصہ لینا تھا جن کیلئے ہوٹلنگ، لوکل ٹرانسپوٹیشن سمیت دیگر سہولیات بھی فری تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں