خواتین کو بااختیار بنانے کے مثالی اقدامات پر OICCI ایوارڈ ٹیلی نار پاکستان کے نام

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) ٹیلی نار پاکستان نے ورک لائف بیلنس اور ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی میں ہم آہنگی کے شعبے میں OICCI ویمن ایمپاورمنٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا ۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کی جانب سے دیے جانے والے ان ایوارڈز کا مقصد کاروباری اداروں کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے فروغ میں خدمات کو سراہنا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کی چیف پیپل آفیسر، عریج خان نے ایوارڈ کے حوالے سے کہا، ” OICCI کی طرف سے یہ اعزاز ہمارے لیے باعثِ فخر ہے ۔ ہم اپنے ملازمین کو ایسا ماحول فراہم کرتے ہیں جہاں وہ ذاتی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں نبھا سکیں۔ ہمارا یقین ہے کہ متوازن ماحول ہی ترقی کا ذریعہ ہے۔”
ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے حال ہی میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے اشتراک سے خواتین کے لیے ایم بی اے اور ماسٹرز پروگرامز میں خصوصی اسکالرشپس بھی دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ نیا آغاز جیسا پروگرام ان خواتین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو کچھ وقفے کے بعد دوبارہ پروفشنل لائف کی جانب واپسی کرنا چاہتی ہیں، جبکہ نئی راہ جیسا ماڈل پارٹ ٹائم کام کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ ملازمین کام اور گھر کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھا سکیں۔ ان اقدامات کی بدولت ٹیلی نار پاکستان کو اقوام متحدہ کے ادارے UN Women اور GDEIB سمیت بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے بھی سراہا جا چکا ہے۔ OICCI ایوارڈ کے ساتھ، کمپنی نے ملک میں صنفی توازن اور شمولیتی ثقافت کو فروغ دینے میں اپنی قائدانہ حیثیت مزید مضبوط کر لی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں