خوبرو یہودی فوجی حسینہ ، اپنی فوج کی بمباری سے ہلاک

تل ابیب، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ 19 سالہ خاتون فوجی اہلکار کارپورل نوا مارسیانو حماس کی قید میں ہلاک ہوگئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی کارپورل نوا مارسیانو کو حماس 7 اکتوبر کو یرغمال بناکر اسرائیل سے غزہ لائے تھے اور ان کا تاحال معلوم نہ ہوسکا تھا۔حماس کی القسام بریگیڈ نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ یرغمالی فوجی خاتون اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں 9 نومبر کو ماری گئیں تاہم ترجمان القسام ابو عبیدہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس مقام ماری گئیں۔ابو عبیدہ کے اس بیان کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی تاہم اب اسرائیلی فوج نے کارپورل نوا مارسیانو کی ہلاکت کی تصدیق کردی اور ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں