خیبرپختونخوا میں سرکاری املاک کی نجکاری کا سلسلہ جاری ۔ اسکولوں اور کالجز کے بعد اب ہسپتالوں کی نجکاری کی تیاریاں، خیبرپختونخوا کے 22 اضلاع کے 58 ہسپتالوں کی لسٹیں تیار کر لی گئیں

پشاور (ملک تنویر احمد)محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی نجکاری والے ہسپتالوں کی تیار کردہ فہرست کے مطابق سب سے زیادہ پشاور کے 5 ہسپتالوں کو نجی سیکٹر کے حوالے کیا جائے گا، نوشہرہ ، کرک اور مانسہرہ کے چار چار ہسپتال بھی فہرست میں شامل ہیں۔نجکاری کے معاملے پر مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اس وقت 19 ہسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر کام کررہے ہیں، مجموعی طور پر 58 ہسپتالوں کو پی پی پی موڈ پر لارہے ہیں، پہلے سے پرائیویٹائز ہونے والے ہسپتالوں کے نتائج بہترین ہیں، پرائیویٹائز ہونے والے ہسپتالوں پر چیک رکھنے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام بھی موجود ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں