دورۂ آسٹریلیا: پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم لاہور سے ڈارون روانہ
لاہور (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر لاہور سے ڈارون روانہ ہو گئی ہے۔ محمد عرفان خان کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ ڈارون میں شیڈول ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔
یہ ایونٹ 14 سے 24 اگست تک کھیلا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ شاہینز اپنا پہلا میچ 14 اگست کو بنگلہ دیش ‘اے’ کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا اہم موقع سمجھا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments












