رازق سنجرانی ایم ڈی سینڈک میٹلز لمیٹڈ کے عہدے سے فارغ
اسلام آباد( غلام مرتضی )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی محمد رازق سنجرانی کوایم ڈی سینڈک میٹلزلمیٹڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق رازق سنجرانی کو وزارت انرجی ڈویژن پیٹرولیم کی سفارش پر عہدے سے فارغ کیا گیا۔رازق سنجرانی کو 2008 ء میں سینڈک میٹل لمیٹڈ کا ایم ڈی تعینات کیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رازق سنجرانی کو نگران وزیراعظم کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔سینڈک میٹلز لمیٹڈ کا بورڈ بہت جلد اس فیصلے کی تصدیق کردے گا۔رازق سنجرانی کے خاندانی ذرائع نے ہم انویسٹیگیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ انکو ایم ڈی کے عہدے سے غیر قانونی طور پر رات گئے نوٹیفیکیشن جاری کرکے ہٹایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments








