رافیل طیاروں کی تباہی،جائزہ لے رہے ہیں، فرانسیسی فوج

پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانسیسی فوج نے پاک بھارت لڑائی میں جدید لڑاکا طیارے رافیل کی تباہی سے متعلق خبروں پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی فوج کے ترجمان نے پیرس میں پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ رافیل کی کارکردگی کے حوالے سے فرانس صورتِ حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے شراکت دار بھارت سے براہِ راست معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے، فرانس اس لڑائی کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہاں ہے۔فرانسیسی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اگر رافیل کے مار گرائے جانے کی رپورٹس درست ہیں تو یہ اس جہاز کی 2 دہائیوں کی آپریشنل سروس کا پہلا واقعہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاحال پاکستان اور بھارت لڑائی میں رافیل کی تباہی کے واقعے کی تفصیلات غیر یقینی ہیں اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں