راولپنڈی؛ احتساب عدالت کے جج کے اسکواڈ کے قریب فائرنگ، ملزم گرفتار

راولپنڈی: تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں احتساب عدالت کے جج کے اسکواڈ کے قریب فائرنگ، جج اور اسکواڈ محفوظ رہا، فائرنگ کرنےو الے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں احتساب عدالت کے جج کے اسکواڈ کے قریب ایک شخص نے فائرنگ کی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ فیملی سے ناراضگی پر ہوائی فائرنگ کا ہے کسی اہم شخصیت پرفائرنگ کا نہیں۔لزم شایان ذوالفقار گاڑی میں فیملی کے ساتھ جارہا تھا کہ فیملی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے گاڑی سے اتر کر ہوائی فائرنگ کی جبکہ وہ نشے میں بھی تھا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد ایئرپورٹ پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جج اور اور پولیس اسکواڈ محفوظ رہا جبکہ ملزم شایان ذوالفقار کو حراست میں لے کر تھانہ ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں