راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے گیارہ سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔لواحقین کا ڈیڈ باڈی لینے سے انکار

راولپنڈی ( سجاد حیدر) کائنات کو پیٹ میں درد کے باعث تین روز قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ والدین کے مطابق ڈاکٹروں نے مرض کی درست تشخیص نہ ہونے پر اپینڈکس کا آپریشن کر دیا، تاہم آپریشن کے بعد بھی بچی درد سے تڑپتی رہی اور جانبر نہ ہو سکی۔ بچی ڈھوک چوہدریاں کی رہائشی تھی۔ لواحقین نے ذمہ دار ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈیڈ باڈی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو معاملے کی مکمل چھان بین کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں