رمضان المبارک میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ) ریلوے انتظامیہ کے اعلان کے مطابق رمضان المبارک میں ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صبح کی شفٹ7بجکر 30 منٹ سے لے کر 12 بجکر 30 منٹ تک جبکہ شام کی شفٹ دوپہر 12 بجکر 30 منٹ سے لے کر شام 5بجکر 30 منٹ تک کام کرے گی۔ اس کے علاوہ جمعہ کے روز 12 بجکر 30 منٹ سے لے کر دوپہر2بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔ ایسے تمام ریزرویشن دفاتر جہاں سنگل شفٹ کام کرتی ہے وہاں اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہ اوقات کار 15 رمضان المبارک تک لاگو ہوں گے۔ اس کے بعد تمام ریزرویشن دفاتر اپنے پرانے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں