زونگ کا پاکستان میں 5G سروس کا آغاز، تیز رفتار انٹرنیٹ کے نئے دور کی شروعات
(ویب ڈیسک): زونگ نے پاکستان میں 5G سروسز کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ کمپنی نے ابتدائی مرحلے میں 16 سے زائد شہروں میں 5G سروسز کا کمرشل آغاز کیا ہے اور سال 2026 کے دوران ایک ہزار سے زائد 5G سائٹس نصب کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
زونگ کے مطابق 5G ٹیکنالوجی کے ذریعے انٹرنیٹ اسپیڈ اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کمپنی نے ٹرائلز کے دوران 1.4 جی بی پی ایس سے زائد رفتار حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جو پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ 5G سروسز سے آن لائن گیمنگ، الٹرا ایچ ڈی اسٹریمنگ اور دیگر جدید ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ ملے گا، جبکہ مصنوعی ذہانت سے لیس جدید نیٹ ورک صارفین کو بہتر اور تیز خدمات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ماہرین کے مطابق 5G ٹیکنالوجی نہ صرف ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں انقلاب برپا کرے گی بلکہ صنعتی اور معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی، جس سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔








