سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کی پانامہ ریفرنسز میں بریت پر نیب سے جواب طلب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصٰی )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کی پانامہ ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو تیاری اور ریکارڈ جمع کروانے کے لیے 19 مارچ تک کا وقت دے دیا ہے۔احتساب عدال کے جج ناصر جاوید رانا نے حسن نواز اور حسین نواز کی ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ، ملزمان کے نمائندہ رانا عرفان، نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر افضل قریشی، سہیل عارف اور عثمان مسعود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت نیب نے ریکارڈ جمع کروانے کے لیے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کر دی جس پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کو 19 مارچ تک کا وقت دے دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں