سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کو بھیج دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے۔ جس کی بناء پر اب انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں