سال 2024 پاکستان کرکٹ میں تبدیلیوں کا سال رہا
لاہور(نمائندہ خصوصی)سال 2024 پاکستان کرکٹ میں تبدیلیوں کا سال رہا جس کی شروعات چیئرمین سے ہوئی۔چیئرمین بدلتے ہی کپتان بھی تبدیل ہو گئے۔ اسی سال محمدعامر، عمادوسیم اورمحمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد بھی کہا اور ان کا کیریئر اختتام کو پہنچا۔فروری میں ذکا اشرف کی جگہ محسن نقوی نے لی اور عہدہ سنبھالتے ہی سلیکشن کمیٹی ری اسٹرکچر، سات رکنی کمیٹی میں وہاب ریاض، محمد یوسف عبدالرزاق، اسد شفیق کوشامل کیا۔کپتان اورہیڈکوچ کو بھی حصہ بنایا۔
چیئرمین بدلتے ہی کپتان بھی تبدیل ہو گئے۔ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ وائٹ بال ٹیم کی کپتانی پھر بابراعظم کو سونپی گئی۔آئرلینڈ سے شکست اور انگلینڈ سے ہار پھر ٹی20 ورلڈکپ کی بدترین ناکامی پر بابر اعظم کو دوبارہ عہدہ چھوڑنا پڑا اور ان کی جگہ کپتان رضوان بن گئے۔ٹیم کی کارکردگی میں اتار چڑھاو ہوتے رہے اور کوچز کا بھی تنازعا بنا۔ وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے بورڈ سے اختلافات کے بعداستعفیٰ دیا۔ریڈ بال کوچ گلیسپی بھی مستعفی ہوگئے دو سال کیلئے آنیوالے آٹھ ماہ کے اندر ہی چلے گئے۔ عاقب جاوید کو قائم مقام کوچ بنایا گیا۔












