سانحہ جعفر ایکسپریس:راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم

راولپنڈی(سید جاوید حسن شاہ) جعفر ایکسپریس کے المناک حادثے کے بعد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا تاکہ متاثرہ مسافروں اور ان کے اہل خانہ کو درکار معلومات فراہم کی جا سکیں۔ ہیلپ ڈیسک کوئٹہ اور پشاور کنٹرول روم سے منسلک ہے اور کسی بھی مسافر سے متعلق تمام تفصیلات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
مزید برآں ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے انکوائری آفس میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کی جا سکے۔ مسافر اور ان کے اہل خانہ مزید معلومات کے لیے **0819201210، 0819201211 اور 117** پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ دریں اثنا،کوئٹہ میں ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہےجسے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کیا جائے گا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں