سرمایہ کاری کے فروغ کیلئےبیوروکریٹک رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے:ایوب مریانی

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ) صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایوب مریانی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے بیوروکریٹک رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے، صنعتی انفراسٹرکچر کو بڑھانے اور پالیسی سازی کے فورمز میں کاروباری مفادات کی موثر نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے چیمبر آف کامرسز کیساتھ ملکر پالیسیاں بنائی جائیں۔ پاکستان کا معاشی استحکام نجی شعبے کو بااختیار بنانے اور خاص طور پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سازگار ماحول پیدا کرنے پر منحصر ہے۔
صدر ایوب مریانی نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ایس ایم ایز کی سہولت پاکستان کی مکمل اقتصادی صلاحیت کو کھولنے کے لیے اہم ہیں جس کیلئے کاروبار کی ترقی اور مسابقت کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت کے حال ہی میں اعلان کردہ پانچ سالہ ٹیرف اصلاحاتی منصوبے کا خیرمقدم کیا اور اسے ایک “اہم اقدام” قرار دیا جو پاکستان کی برآمدات کو کئی بلین ڈالر تک بڑھا سکتا ہے بشرطیکہ اس پر عمل درآمد شفافیت کے ساتھ ہو اور مارکیٹ کے حقائق کے مطابق ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں