سعودیہ نے ایکسپو2025میں ٹاپ ایوارڈز جیت لئے،پاکستان کیلئے عالمی معیار کی سفری سہولیات

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ)سعودی عرب کی قومی فضائی کپنی سعودیہ نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقدہ ورلڈ ٹریول کیٹرنگ اینڈ آن بورڈ سروسز ایکسپو 2025 میں ٹریول پلس ایئر لائن ایمینیٹی ایوارڈز اور آن بورڈ ہاسپیٹیلیٹی ایوارڈز میں متعدد اعزاز حاصل کئے ہیں۔یہ اعزاز سعودیہ کی عالمی معیار کی خدمات اور سہولیات کے حوالے سے غیر معمولی آن بورڈ مہمان نوازی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے،اور خاص طور پر پاکستان آنے جانے والے مسافروں کے سفری تجربے کو بڑھاتی ہے۔
سعودیہ کی خصوصی ELIE SAAB سہولت کٹس نے ٹریول پلس ایوارڈز میں علاقائی اور عالمی سطح پر فرسٹ اور بزنس کلاس کیلئے گولڈ ایوارڈ حاصل کیا۔پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں پر پیش کی جانے والی یہ اسٹائلش کٹس پاکستانی مسافروں کیلئے ایک نئی سطح کی لگژری فراہم کریں گی۔ سعودیہ کے سعودی کافی کپ اقدام کو ٹریول پلس ایئر لائن ایمینٹی ایوارڈز میں فرسٹ کلاس گلاس ویئر کیلئے گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔مملکت کی وزارت ثقافت کے تحت کلنری آرٹس کمیشن کے ساتھ شراکت میں شروع کئے گئے اس اقدام میں سعودی عرب کے متنوع علاقوں کی نمائندگی کرنے والے دستکاری کے کپ پیش کیے گئے۔ یہ عالمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ثقافتی عناصر کو اپنی خدمات میں شامل کرنے کے لیے سعودیہ کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔
مسافروں کو آرام دہ سفر کی فراہمی کے حوالے سے سعودیہ کو ٹریول پلس پسینجر امینٹی فائیو اسٹار ریٹنگ 2025سے بھی نوازا گیا،اس برس اس باوقار اعزاز کا حقدار دنیا کی پانچ بڑی فضائی کمپنیوں کو ٹھہرایا گیا،جس میں سعودیہ بھی شامل ہے۔ آن بورڈ مہمان نوازی ایوارڈز کی کٹیگری میں سعودیہ کو بہترین سروس ایکوئپمنٹ اور کیبن کریو نیفارم کیلئے کریو کٹیگری میں اعزاز سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ جہاز پر سروس ڈلیوری کو بڑھانے کیلئے ڈیزائن کردہ انداز اور فعالیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ان شاندار ایوارڈ کے ساتھ سعودیہ پاکستانی مسافروں کی بہترین خدمت کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے،اور پاکستان آنے اور جانے والے ہر سفر میں عالمی معیار کی مہمان نوازی،لگژری اور ثقافتی رنگ کی فراہمی کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں