سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم کلب فائنل میں پہنچ گئی

راولپنڈی (سید جاوید حسن شاہ)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام جاری سلیم فارانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم کلب فائنل میں پہنچ گئی۔ فائنل میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر اور نائب صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن راجہ اشتیاق احمد مہمان خصوصی ہوں گے۔ جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ گزشتہ روز میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں مسلم کلب نے پاک شاہین کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں۔ دونوں گول کھیل دوسرے ہاف میں ہوئے جس میں مسلم کلب نے پاک شاہین کلب کے خلاف 0ـ2 گول سے کامیابی حاصل کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں