سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس مسترد کرنے کا ریکارڈ وجوہات کے ساتھ عوام کی آگاہی کےلئے جاری کردیا گیا

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) ترجمان قومی اسمبلی نے سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالےسےاپوزیشن لیڈر عمر ایوب سپیکر سردار ایاز صادق پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔۔اپنے ایک بیان میں ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز سیکرٹریٹ میں جمع کروانے اور ان کے جوابات دینے اور دیگر کاروائی سے متعلق تمام ریکارڈ موجود ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مکمل اعدادوشمار کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔ جوابی خط میں پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر کارروائی کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔
سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس مسترد کرنے کا ریکارڈ بھی وجوہات کے ساتھ عوام کی آگاہی کےلئے جاری کردیا گیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ قواعد پر پورا نہ اترنے والے حکومتی اراکین کے بھی 320 سوالات کی اجازت نہیں دی گئی ۔جبکہ اپوزیشن اراکین کے 127 سوالات بھی قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتے تھےجبکہ متعدد مواقع پر احتجاج کی وجہ سے اپوزیشن اراکین ایوان موجود نہ تھےاپوزیشن کی عدم موجودگی کے باعث سوالات ٹیک اپ نہیں کیے گئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے عمر ایوب کے جمع کروائے گئے سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز سے متعلق اعتراضات کا بھی جواب دے دیا ہے قومی اسمبلی کے دو سے 14 ویں سیشن کے دوران عمر ایوب نے 36 سوالات جمع کروائے ان میں سے صرف 16 قرعہ اندازی میں نکلے۔
اپوزیشن لیڈر کےایوان میں احتجاج اور کاروائی میں حصہ نہ لینے کی بنا ء پر 6 سوالات لیپس ہوگئے، 4 سوالوں کے جواب دئیے گئے جبکہ 6 سوالات حساس اور قواعد پر پورا نہ اترنے کے باعث مسترد کیے گئے، ترجمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن۔ لیڈر عمر ایوب نے 7 توجہ دلاؤ نوٹسز جمع کرائے، 2 ایوان میں لائے گئے اور بحث ہوئی جبکہ 5 توجہ دلاؤ نوٹسز لیپس ہوگئےاپوزیشن نے مجموعی طور پر 283 توجہ دلاؤ نوٹسز جمع کروائے ، 47 ایوان میں لائے گئے اور 26 پر بحث ہوئی 21 اراکین کی عدم موجودگی یا احتجاج کی وجہ سے ٹیک اپ نہیں ہوئے 236 سوالات قاعدہ 94 کے تحت لیپس ہوگئے تھے۔۔انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر کے سپیکر سردار ایاز صادق پر لگائے گئے الزامات حقائق کے برعکس ہیں کیونکہ ہر چیز ریکارڈ پر موجود ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں