سپریم کورٹنے مسلم لیگ نواز کے عادل بازئی کی اسمبلی رکینت بحال کردی
اسلام آباد(غلام مرتضی )سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عادل بازئی کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ ملک بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ تھے۔سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا 21 نومبر کا فیصلہ معطل کر دیا۔عدالت عظمیٰ نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی
Load/Hide Comments












