سکھ رہنما کے قتل کی سازش، امریکی صدر کا احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ

واشنگٹن: امریکی صدر نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے خلاف احتجاجاً دورہ بھارت منسوخ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ کی جانب سے صدر جوبائیڈن کے دورہ بھارت کی منسوخی کا فیصلہ امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے الزام کے بعد کیا گیا۔نریندر مودی نے جوبائیڈن کو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا اور امریکی صدر جو بائیڈن نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہونا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔دوسری جانب کینیڈا بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں