سیاحت ایک قومی بیانیہ ہے، یہ ملک کی سافٹ پاور، اقتصادی سفارت کاری اور عالمی برانڈنگ کا ذریعہ ہے،سردار یاسر الیاس

اسلام آباد (غلام مرتضی )ورلڈ ٹریول مارکیٹ 2025 لندن میں پاکستان کی نمائندگی نے نئی تاریخ رقم کر دی، وزیراعظم کے مشیرسیاحت سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ سیاحت ایک قومی بیانیہ ہے، یہ ملک کی سافٹ پاور، اقتصادی سفارت کاری اور عالمی برانڈنگ کا ذریعہ ہے .وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان نے ملک کی سیاحت کا نیا، جدید اور پُراعتماد بیانیہ دنیا کے سامنے پیش کیا، سردار یاسر الیاس خان نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے ہمراہ پاکستان پویلین کا افتتاح کیا، جو قدرتی مناظر، ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی علامت بن گیا۔ پویلین میں پاکستان کے تمام صوبوں، سیاحت کے محکموں، نجی شعبے اور سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت نے پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا،سردار یاسر الیاس خان نے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم صرف مقامات کو نہیں، تجربات کو فروغ دے رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے برف پوش پہاڑوں سے لے کر گوادر کے ساحلوں تک، پاکستان وہ جگہ ہے جہاں قدرت اور مہمان نوازی ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہیں،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں