سیکنڈ سیڈڈ ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل
پیرس(نمائندہ خصوصی)فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پرمشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی۔سیکنڈ سیڈڈ جوڑی ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار پیٹر نوزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار پیٹرک رکل کو شکست دی۔سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے۔
مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پرمشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے ٹینس سٹار پیٹر نوزا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار پیٹرک رکل کو سٹریٹ سیٹس میں 3ـ6 اور 4ـ6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا نہ صرف فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔












