شاداب خان انجری کا شکار، آج کے میچ سے باہر

اسلام آباد (سیدجاوید حسن شاہ) اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک بڑا دھچکہ لگا ہے کیونکہ ٹیم کے کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان آج کے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے انہیں گِروئن (ران) میں تکلیف محسوس ہوئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق، شاداب کی انجری کے بعد احتیاطاً فوری طور پر اسکین کروائے گئے ہیں، اور اب اسکین کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا: “شاداب خان آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ گزشتہ رات پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے انہیں گِروئن میں تکلیف محسوس ہوئی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر میچ کے فوراً بعد اسکین کیے گئے۔ ہم فی الحال رپورٹس کے منتظر ہیں اور جیسے ہی کوئی اپڈیٹ موصول ہوگی، شائقین کو آگاہ کر دیا جائے گا۔” شاداب خان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹیم کی حکمتِ عملی پر نظرِ ثانی کرنی پڑے گی۔ مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں