شاداب خان نے ٹیم میں واپسی کیلئے ثقلین مشتاق کی مدد لے لی

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹر شاداب خان نے ٹیم میں واپسی کیلیے اپنے سسر ثقلین مشتاق کی مدد لے لی۔شاداب خان نے اپنے سسر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کے ساتھ بولنگ پریکٹس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر اور ویڈیوز میں ثقلین مشتاق کو شاداب خان کی کوچنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز آف اسپنر نے شاداب خان کو بولنگ بہتر کرنے کے لیے ٹپس دیں اور انہیں ایک ہاتھ سے گیند کروانے کی پریکٹس کروائی۔اس معاملے پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں ایک بہترین شخص سے سیکھ رہا ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں