شارجہ، آب زم زم کے نام پر عام پانی فروخت کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی

شارجہ (نمائندہ خصوصی )شارجہ میں حکام نے ایک گھر میں قائم فیکٹری میں چھاپہ مار کر آب زم زم کے نام پر عام پانی فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملزم آب زم زم کے نام پر عام پانی بوتلوں میں بھر کر فروخت کر رہا تھا۔حکام کا کہنا تھاکہ چھاپے کے دوران زمزم کے لیبل لگی بوتلیں، کارٹن اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔حکام کے مطابق بلدیہ شارجہ نے مزید تحقیقات کے لیے کیس پولیس کے سپرد کر دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں