شام میں بندرگاہ کے قریب گودام سے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد

دمشق(نمائندہ خصوصی )شام کی اینٹی نارکوٹیکس کنٹرول اتھارٹی نے الاذقیہ شہر میں بندرگاہ کے قریب ایک گودام میں چھپائی گئی نشہ آور گولیوں کی بڑی مقدار ضبط کرلی۔عرب ٹی وی کے مطابق منشیات کی برآمدگی کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ ادارہ امن عامہ میں انسداد منشیات ٹیم کی کوششوں سے نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔گودام جہاں سے منشیات برآمد کی گئیں وہ سابق دور حکومت کے زیر انتظام تھا۔ تاہم ملوث افراد اور نشہ آورگولیوں کی تعداد کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں