شرح سود میں کمی خوش آئند، مزید کمی کی کنجائش موجود تھی:ایوب میریانی
اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ) صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی ایوب میریانی نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے مزید کمی کی گنجائش موجود تھی،یہ قدم کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور قرضوں کی قیمت کم ہونے سے صنعتوں کو کسی حد تک فائدہ ہوگا۔
صدر ایوب میریانی نے کہا کہ شرح سود میں مزید کمی کی ضرورت ہے تاکہ معیشت کو حقیقی معنوں میں بحال کیا جا سکے،ہم سمجھ سکتے ہیں یہ ایک احتیاطی اقدام ہے جو کہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور گروتھ کو سپورٹ کرنے کی کوشش ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر شرح سود میں مزید کمی نہ کی گئی تو نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Load/Hide Comments











