شمالی قبرص’ پاکستانی طالبات نے انسانی جذبات جانچنیکا آلہ بنا کر مقابلہ جیت لیا
شمالی قبرص(نمائندہ خصوصی)شمالی قبرص میں ہونے والے ٹیکنو فیسٹ مقابلے میں پاکستانی طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ٹیکنوفیسٹ مقابلے میں 22 ممالک کے 50 ہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔پاکستانی طالبات اسماء فاطمہ اور عنایا خان نے انسانی جذبات جانچنے کا آلہ بنا کر اعزاز حاصل کیا۔ ترک صدر طیب اردون نے اسماء فاطمہ اور عنایا خان کو ٹرافی اور نقد انعام بھی دیا۔
Load/Hide Comments












