شہزادہ ہیری نے اپنی ذاتی سکیورٹی ختم کرنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

لندن(نمائندہ خصوصی)شہزادہ ہیری نے لندن کی اپیل کورٹ میں حکومت کی جانب سے ان کی مالی اعانت فراہم کرنے والی ذاتی سکیورٹی کی تفصیلات سے محروم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اپنا کیس کورٹ آف اپیل میں لے کر پہنچے جہاں انہوں نے برطانیہ میں اپنی ذاتی سکیورٹی کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
شہزادہ ہیری جن کے پاس ڈیوک آف سسیکس سمیت دیگر القابات ہیں فروری 2020 میں شاہی خاندان کے ایک ورکنگ ممبر کی حیثیت سے سبکدوش ہونے اور ریاستہائے متحدہ چلے جانے کے بعد اپنا حکومتی فنڈ سے تحفظ سے محروم ہو گئے۔شہزادہ ہیری نے ماتحت عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جس نے شہزادے کو اپنی ذاتی حفاظتی تفصیلات سے محروم کرنے کے حکومتی فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں