صدر آصف علی زرداری نے یوم ِ پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی خصوصی کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی گئی ہے۔ سزا میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی، مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر نہیں ہوگا۔مزید برآں، غیر ملکی افراد ایکٹ 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی یہ کمی لاگو نہیں ہوگی۔
سزا میں کمی کا اطلاق ان قیدیوں پر ہوگا جو ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں اور جن کی عمریں 65 سال سے زائد (مرد) اور 60 سال سے زائد (خواتین) ہیں۔ اسی طرح، بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں اور 18 سال سے کم عمر قیدیوں پر بھی، جو اپنی ایک تہائی سزا مکمل کر چکے ہیں، یہ کمی لاگو ہوگی۔ یہ اقدام حکومت کی انسانی ہمدردی کی پالیسی کا حصہ ہے، جو مستحق قیدیوں کو معاشرے میں دوبارہ ضم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں