صدر مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دشمن کے ان مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور اور مسلسل اقدامات کر رہی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور فتنہ الہندوستان کا قلع قمع کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے قوم اور ریاستی اداروں کا عزم غیر متزلزل ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت اور سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں