صدر مملکت آصف علی زرداری کی بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دھشتگردوں کی جانب سے اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدرِ مملکت نے واقعے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے تین معصوم بچوں سمیت پانچ افراد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور صبر جمیل کی دعا کی۔ “اسکول جانے والے معصوم بچوں پر حملہ انسانیت سوز اور گھناؤنا جرم ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کو مدد، تربیت اور مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر کا مکمل قلع قمع کیا جائے گا۔ پاکستان میں بھارتی پشت پناہی سے کی جانے والی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔ دہشتگرد تعلیم، انسانیت، اور ملکی ترقی کے دشمن ہیں۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور قوم کو ان عناصر کے خلاف مکمل اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر و حوصلے کی دعا بھی کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں