صدر مملکت کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی دفاع کے عزم کا مظہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہیں اور ان کی کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔
Load/Hide Comments












