ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.51 فیصد کمی

ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.51 فیصد کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 42.60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ (ایس پی آئی )کے مطابق 21 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں روزمرہ استعمال کی 9 اشیا میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا ، اس کے برعکس 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمت میں 13.17فیصد، پٹرول 4.97 فیصد، ڈیزل 4.68 فیصد، ٹماٹر 3.45فیصد، چینی 1.16فیصد، آٹا0.33فیصد، چکن 0.13فیصد، باسمتی چاول 0.11فیصد اور 5 لیٹر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اس کے برعکس انڈوں کی قیمت میں 10.42فیصد ، جلانے کی لکڑی 1.23فیصد، پیاز 1.19فیصد، دال مونگ 0.88فیصد، دال چنا 0.79فیصد،لہسن 0.40 فیصد، اری چاول 0.40فیصد، دال مسور 0.30فیصد، ایل پی جی 0.26فیصد ، کیلا 0.19فیصد ، شرٹنگ 0.15فیصد اور جارجٹ کی قیمت میں 0.13فیصد کااضافہ ہوا ۔سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.39 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔17733 روپے سے لے کر 22888 روپے ، 22889 روپے سے لے کر 29517 روپے ، 29518 روپے سے لے کر 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لئےقیمتوں کے حساس اشاریے میں بالترتیب 0.40فیصد، 0.39 فیصد، 0.44 فیصد اور 0.59 فیصد کی کمی ہوئی ۔واضح رہے صارفین کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں