طلاق کی خبریں! ایشوریا بیٹی اور شوہر کے بغیر بھارت سے کونسے ملک چلی گئیں؟ تصویر سامنے آگئی

بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ ایشوریا رائے کے اپنی بیٹی ارادھیا اور شوہر ابھیشیک بچن کے بغیر تنہا بیرونِ ملک جانے کی وجہ سامنے آگئی۔گزشتہ کچھ دنوں سے بالی وڈ کی معروف جوڑی ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، بھارتی میڈیا پر بارہا خبریں آنے کے باوجود دونوں اداکاروں سمیت بچن خاندان کے کسی فرد نے اس حوالے سے لب کشائی نہیں کی۔
اب ایشوریا ارادھیا اور ابھیشیک بچن کے بغیر ہی چھٹیاں گزارنے بیرونِ ملک چلی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے سولو ٹرپ پر نیو یارک میں موجود ہیں اور اس بات کی تصدیق ایک مداح نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصویر میں کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں