عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے امریکا کو شکست دے دی
تاشقند (نمائندہ خصوصی) عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں 13 سے 16 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے پلے آف میں پاکستان نے امریکا کو 1ـ2 سے شکست دے دی۔ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلا سیٹ بآسانی 14ـ25 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں امریکا نے 22ـ25 سے کامیابی حاصل کرکے کھیل میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن پاکستان نے تیسرا سیٹ 18ـ25 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔پاکستان اب اتوار کو 13 ویں پوزیشن کے لیے مقابلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میں پاکستان کوعالمی نمبر1 پولینڈ نے سخت مقابلے کے بعد 2ـ3 سے ہرا دیا تھا۔
Load/Hide Comments












