عالمی بینک کا پاکستان کے لیے 45 کروڑ ڈالر قرض منظور
اسلام آباد(غلام مرتضی صابر)عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس رقم سے سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو کی جائے گی،جس میں 4 لاکھ 10 ہزار رہائشی یونٹس کی مالکانہ تعمیر شامل ہے۔
اضافی معاونت سے مزید ساڑھے 3 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ پانی، صفائی اورحفظان صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔عالمی بینک کے وفدنے اس بات کا ایادہ بھی کیا کہ مختلف منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں.
Load/Hide Comments












