فائیو سٹار ہوٹل ،گندھارا اسٹیزن کلب فعال کرنے سے سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا :سادات شاہ

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) سیاحت برائے بین المذاہب امن و ترقی کے صدر سید سادات حسین شاہ نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ہاسپٹلٹی سیکٹر میں فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کے منصوبے کے لیے عملی اقدامات پر انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اسلام آباد میں فائیو سٹار ہوٹل اور گندھارا اسٹیزن کلب کو فعال کرنے سے یہاں سیاحتی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات میسر ہوں گی ۔
انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے اپیل کی کہ گندھارا سٹیزن کلب کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے بورڈ آف گورنرز میں بھی ایسی شخصیات کو شریک کیا جائے جو اس علاقے کے آثار قدیمہ کے تحفظ اور بین الاقوامی سیاحوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے نمایاں خدمات سر انجام دیں اور گندھارا سٹیزن کلب کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں