فاتحانہ آغاز کے بعد ”کراچی کنگز” کے شیروں کی گیم نائٹ’ویڈیو وائرل

لاہور(سید جاوید حسن شاہ) پی ایس ایل 10 میں فاتحانہ آغاز کے بعد لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے پیڈل گیم کا رخ کیا اور خوب لطف اٹھایا۔پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ فتح سے مسرور کھلاڑیوں نے اس بڑی جیت کے بعد گیم نائٹ منائی۔شاندار فتح کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنز، ٹم سائفرٹ، ڈائریکٹر ٹیم حیدر اظہر سمیت تمام کھلاڑیوں نے پیڈل کورٹ کا رخ کیا۔کھلاڑیوں نے کرکٹ کے میدان کے بعد جم کر پیڈل کورٹ میں بھی اپنی مہارت دکھائی اور خوبصورت سروسز کیں۔
کرکٹرز نے پیڈل گیم سے بھرپور انجوائے کیا۔کراچی کنگز نے تفریح اور مسرتوں سے بھرپور ان لمحات کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوگئی۔صارفین نہ صرف کراچی کنگز کے پیڈل گیم میں صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں بلکہ وہ پی ایس ایل میں فاتحانہ آغاز پر کے کے کو مبارکباد کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اسی اسپرٹ کے ساتھ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 235 رنز کا ہدف چار گیندیں قبل چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا اور پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں