فلسطین ظلم و جنگ صرف زمینی جھگڑا نہیں بلکہ یہ اسلام اور یہودیت کی جنگ ہے، حافظ سعد رضوی

لاہور (عثمان حکیم ،نمائندہ خصوصی) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ٹی ایل پی کو ختم کردو، خبردار کوئی یہ کہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ ہے. یہ اسلام اور یہودیت کی جنگ ہے، عزت کی زندگی جی رہے ہیں اور عزت کی موت ہی مریں گے، حافظ سعد رضوی کا قائد و بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ خادم حسین رضوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے تین روزہ عرس کے تیسرے روز آخری نشست کی تقریب لبیک الاقصیٰ و شہدائے ناموسِ رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہتے ہیں آپ ن لیگ کے بارے نرم گوشہ رکھتے ہیں، ن لیگ کے خلاف ختم نبوّت قانون کی ترمیم پر ہم نے دھرنا دیا تھا،
ایک دجال کہہ رہا تھا کہ ہم نے بابا رضوی کے ساتھ کیا کیا، وہ شاید بھول رہا ہے کہ ہم نے اس کے ساتھ کیا کیا، ہم نے اپنے کارکنان کو بڑا سنبھال کررکھا ہوا ،بابا جی ختم نبوّت کے چوکیدار تھے ہیں اور تاقیامت رہینگے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر ہمیں اعتماد نہیں لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کے نتائج ابھی سے مرطب کر لیے ہیں،دوبارہ ایک شخص کو لاڈلا بنایا جا رہا ہے،کسی کو اپنے مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں مارنے دیں گے، مسلم حکمرانوں نے پوری امت مسلمہ کو امریکی غلامی میں دھکیل دیا ہے،فلسطین پر جاری ظلم و جنگ صرف زمینی جھگڑا نہیں .ق و باطل کی جنگ ہے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کا علاج قراردادیں اور مذمتیں کے ذریعے نہیں.او آئی سی کا کردار امت مسلمہ کے لیے ایسا ہے جیسا پاکستانی معیشت کے لیے آئی اہم ایف کا کردار ہے، 22 نومبر سے 29 نومبر تک مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم مذمت منائیں گے،گلیوں ، بازاروں اور گھر گھر تک یومِ مذمت کا پیغام پہنچائیں گے،آپ نے خالی ووٹ نہیں دینا سپورٹ بھی دینا ہے، ووٹ دینے کے بعد اس وقت تک گھروں کو نہیں جانا جب تک سرکاری سطح پر رزلٹ نہ مل جائیں،امن ہو یا جنگ بابا جی کے سنگ ہو،

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں