فلپائن میں آتش فشاں پھٹ پڑا، آسمان پر 4 کلومیٹر تک راکھ اور دھواں

منیلا(نمائندہ خصوصی)فلپائن میں ایک آتش فشاں پھٹ پڑا ہے جس سے راکھ کا ایک بڑا غبار آسمان پر پھیل گیا ہے جس کیوجہ سے قریبی رہائشیوں اور اسکولوں کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیگروس جزیرے پر واقع مائونٹ کانلاون مقامی وقت کے مطابق صبح 5.51 بجے پھٹا جس سے راکھ کا بادل پہاڑ کی چوٹی سے 4000 میٹر تک بلند ہوا اور جنوب مغرب کی طرف منتقل ہوگیا۔
فلپائنی انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق، پھٹنے کا عمل تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہا جو صبح 6.47 بجے کے قریب ختم ہوا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں ایک وسیع، سرمئی رنگ کا غبار ہوا میں بلند ہوتا ہوا دکھایا گیا ہے جسے رہائشی چونک کر دیکھ رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ آتش فشاں کے آس پاس کے علاقوں کو پہلے ہی انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے تھے، جس سے فوری خطرات کو کم کرنے میں مدد ملی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں